ٹی ٹی پی کا عید کے موقع پر 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک بیان میں عید الاضحی کے موقع پر تین دن تک جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ساتھ تنظیم کے پاس موجود تمام قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کی کمی کا فرمان جاری کر دیا ہے، محمد خراسانی کی طرف سے تازہ شائع کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر پاکستانی عوام کے مطالبے پر تحریک طالبان پاکستان کے مشرتابہ مفتی ابو منصور عاصم کی طرف سے عید کے تین دن (دس ،گیارہ اور بارہ ذوالحجہ 1445ھ ق) جنگ بندی کا اعلان کیا جاتا ہے، اسی طرح تحریک طالبان پاکستان کے امیر محترم نے تحریک طالبان پاکستان کے پاس موجود تمام قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کی کمی کا فرمان بھی جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے تمام محاکم، ادارے اور مجاہدین مذکورہ بالا اوامر کی پابندی کریں، بیان میں مزید کہا ہے کہ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی طرف سے اگر اس موقع پر اقدام ہو جائے تو تمام مجاہدین اپنے دفاع کو یقینی بنائیں۔