‌اے مسلمان! تجھے کس چیز نے جہاد سے روک رکھا ہے؟

‌اے مسلمان! تجھے کس چیز نے جہاد سے روک رکھا ہے؟

اللہ کی قسم! تم نہ تو اپنے نفع، نقصان اور زندگی، موت کے مالک ہو اور نہ اس کے، تم تو اس کی عمر اور روزی میں تھوڑا سا اضافہ بھی نہیں کر سکتے، تمہیں جب اچانک موت اپنا لُقمہ بنا لے گی تو تم اپنی قبر میں جالیٹوگے اور اپنے اعمال میں گرفتار ہو جاؤگے اور تمہارا پیارا بیٹا تمہارے بعد یتیم ہو جائے گا اور تمہارے وہ وارث جو زندگی میں تمہارے دوست رہے ہوں یا دشمن، تمہارا سارا مال تقسیم کر لیں گے اور تمہارے اَہل و عَیال بکھر جائیں گے، تب تم کہو گے، ہائے کاش! میں بھی شہداء کے ساتھ ہوتا اور بڑی کامیابی پاتا۔ تب تجھ سے کہا جائے گا کہ وہ کامیابی تو بہت دور ہوگئ اور تو ان سعادتوں سے مَحروم ہو کر بڑی حسرتوں میں جا پڑا اور اب تو اپنی نیکیوں اور گناہوں کے ساتھ تنہا ہو گیا۔
اے غافل مسلمان! ذرا غور سے سن، اللہ تعالی تجھے ان دھوکوں سے نکالنے کیلئے جن میں تو پڑا ہوا ہے کیا تنبیہ فرمارہے ہیں:

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّکُمۡ وَ اخۡشَوۡا یَوۡمًا لَّا یَجۡزِیۡ وَالِدٌ عَنۡ وَّلَدِہٖ ۫ وَ لَا مَوۡلُوۡدٌ ہُوَ جَازٍ عَنۡ وَّالِدِہٖ شَیۡئًا ؕ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّکُمُ الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا ٝ وَ لَا یَغُرَّنَّکُمۡ بِاللّٰہِ الۡغَرُوۡرُ ﴿۳۳﴾
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو اور اس دن سے ڈرو جس میں نہ باپ اپنے بیٹے کے کام آئے گا اور نہ بیٹا اپنے باپ کے کچھ کام آئے گا اللہ تعالی کا وعدہ سچا ہے پھر دنیا کی زندگی تمہیں دھوکہ میں نہ ا دے اور نہ دغا باز تمہیں اللہ تعالی سے دھوکہ میں رکھے۔ (سورة لقمن: ٣٣)

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *