پشاور، کرم، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں حملے اور دھماکے، متعدد ہلاک و زخمی

پشاور، کرم، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں حملے اور دھماکے، متعدد ہلاک و زخمی

خیبرپختونخوا پولیس کے سب انسپکٹر کو ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد آدھی رات کے قریب پشاور کے علاقے گلبہار میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں ضم شدہ ضلع وسطی کرم کے علاقے مرغان میں مسافر گاڑی کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے، مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی سے 2 لاشیں نکالی گئی ہیں، جب کہ 5 زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹارگٹ حملے میں بال بال بچ گئے جب رات گئے نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی،، فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *