مبارک عشرہ

مبارک عشرہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی کا شکر ہے….ذوالحجہ ١٤٤٥ھ کا چاند نظر آگیا ہے…..
”وَ الْفَجْرِوَ لَیَالٍ عَشْرٍ“
وہ دس راتیں…جنکی اللہ تعالی نے قسم کھائی ہے…آج رات سے شروع ہو گئیں…..اور اب ہر نیک عمل کا وزن….ہمارے تصور سے بھی زیادہ بڑھ گیا ہے..
اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ…..
بس اب اس ”تکبیر“ کو سنبھال لیجیۓ اور اسے ”ورد زبان“….اور ”ورد دل“ بنا لیجیۓ……پہلی بار تین مرتبہ ”اللہ اکبر“ پھر ”کلمہ توحید“ پھر دوبار اللہ اکبر اور پھر اللہ تعالی کی حمد…..
اگر آپ کے پاس ”افضل ایام الدنیا“ کتاب موجود ہو تو ایک نظر دیکھ لیں..تاکہ اس مبارک عشرے کی کچھ حقیقت دل میں اتر جائے….
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو ایمان اور اعمال صالحہ کا ”حرص“ عطاء فرمائے..
اور دنیا کے حرص سے میری اور آپ کی حفاظت فرمائے…
…چاند رات کے معمولات کی یاددہانی ہے…
والسلام

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *