دعا پسندیدہ عبادت !!
دعاء اللہ عزوجل کی پسندیدہ عبادت ہے، حالات کیسے بھی ہوں، اللہ ربّ العزت سے دعائیں، التجائیں کرتے رہا کیجئے!
نبیﷺ نے فرمایا:
“اللہ کے نزدیک دعاء سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز (عبادت) نہیں ہے!”
(صحيح الجامع : 5392)
نبیﷺ نے فرمایا:
“جب تم میں سے کوئی دعاء کرے، تو زیادہ سے زیادہ مانگے؛ کیونکہ وہ اپنے پالنے والے سے مانگ رہا ہے!”
(صحيح الجامع : 591)
نبیﷺ نے فرمایا:
“جو اللہ سے نہیں مانگتا؛ اللہ اُس سے ناراض ہوتا ہے !”
(صحیح الجامع : 2418)
نبیﷺ نے فرمایا:
“جب تم میں سے کوئی شخص دعاء کرے، تو یہ نہ کہے:
اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے؛ بلکہ وہ پختگی اور اصرار سے سوال کرے، اور بڑی رغبت کا اظہار کرے، کیونکہ دینے کیلئے اللہ کیلئے کوئی چیز بڑی نہیں ہے !”
(صحيح مسلم : 2679)