دین دار مسلمانوں کی اکثریت کے ایمان اور بندگی کا حال

دین دار مسلمانوں کی اکثریت کے ایمان اور بندگی کا حال

مفتی مختار الدین شاہ صاحب


دین دار مسلمانوں کی اکثریت کو دیکھیں تو یہی نظر آئے گا کہ نماز،روزہ اور ذکر و عبادت کے دوران تو پورے خلوص کے ساتھ اللہ تعالی کی طرف متوجہ نظر آتے ہیں لیکن زندگی کے دوسری شعبوں مثلا معاملات کو دیکھیں تو صاف نظر آئے گا کہ وہ اللہ تعالی کے بجائے دوسروں کے قانون اور سرکشوں کی تہذیب کی طرف پوری طرح متوجہ ہیں۔

2 . مسلمانوں میں ایسے لوگ بکثرت پائے جاتے ہیں جنہیں یہ بات ذہن نشین ہے کہ اسلام اور بندگی صرف قلبی حسنِ نیت کی چیز ہے یا وہ صرف اللہ تعالی اور اس کے بندے کے درمیان تعلق کا نام ہے، انسان کے عملی برتاؤ، معاشرت اور معاملات سے اس کا سرے سے کوئی واسطہ ہی نہیں حلانکہ جس کا دل ہمہ وقت اللہ تعالی کے ساتھ مربوط ہو اس کا لازمی نتیجہ تو یہی ہونا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں پھونک پھونک کر قدم رکھے، اس کا ہر قول و فعل اور ہر ارادہ اللہ تعالی کی مرضیات اور ان کے تعلیمات کے مطابق ہو لیکن کیا کیا جائے کہ اس غلط رجحان نے مسلمانوں کی زندگی میں نکما بنا کر اللہ تعالی کی بندگی سے دور ہٹا کر رکھ دیا ہے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *