آزمائش
نبیﷺ نے فرمایا:
“بیشک بندے کیلئے جب اللہ کے ہاں کوئی مقام و مرتبہ مقدر ہو چُکا ہو، اور وہ اپنے اعمال کی بناء پر اُس تک نہ پہنچ سکتا ہو؛ تو اللہ اُسے اُس کے اپنے جسم یا مال یا اولاد کی آزمائش میں ڈال دیتا ہے، پھر اللہ اُسے صبر کی توفیق بھی دیتا ہے، حتیٰ کہ اُسے اُس مقام و مرتبہ تک پہنچا دیتا ہے؛ جو اللہ کی طرف سے پہلے ہی سے اُس کیلئے مقدر ہو چُکا ہوتا ہے !”
(سنن ابوداؤد : 3090)